بلتستان کے علاقہ روندو گنجی سے تعلق رکھنے والے طالب علم ایم فل امتیازی حیثیت میں مکمل کر لیا۔

0 0

روندو (قاسم قاسمی) بلتستان کے علاقہ روندو گنجی سے تعلق رکھنے والے طالب علم مجاہد علی نے ایم فل امتیازی حیثیت میں مکمل کر لیا۔ انہوں نے فیصل آباد یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے دوران ایم فل تحقیقی تھیسز کے لئے گلگت بلتستان کے نامور شاعر وادیب جناب استاد “پروفیسر حشمت کمال الہامی کی ادبی خدمات ” کے موضوع کا انتخاب کیا جو کہ پانچ ابواب “172 صفحات” پر مشتمل ہے اس تھیسز میں انہوں نے پروفیسر حشمت کمال الہامی کی شخصیت اور ادبی خدمات کے مختلف پہلوں کا احاطہ کیا ہے اس تحقیقی کتاب میں طالب علم نے جملہ تحقیقی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع اور مفید انداز میں موضوعات کا احاطہ کیا ہے اس معیاری تحقیقی پیپر کے باعث انہوں نے ایم فل میں نمایاں نمبر حاصل کر کے ایم فل کی ڈگری امتیازی حیثیت میں حاصل کی ہے انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاوءں کا نتیجہ قرار دیا۔ مجاہد علی کے عزیز و اقارب اور خطے کے علم دوست شخصیات نے انہیں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website