شگر(عابدشگری) ایس پی شگر ضیا اللہ نے کہا ہے کہ سنٹرل پولیس یونٹ میں میرٹ پر بھرتیاں ہوں گے اور کسی بھی اہل امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔ایس یو پی میں بھرتی کے لئے فارم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہی آئی جی پی کریں گے اور تمام اضلاع کی نمائندگی ہوگی اور میرٹ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔محکمہ پولیس نے پہلے بھی بھرتیاں میرٹ پر کی تھی اور اس بار بھی محکمہ میرٹ پر بھرتیوں کے لئے پر عزم ہیں اپنے دفتر کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شگر کے پولیس سربراہ کا کہنا تھاکہ شگر میں امن امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ضلع کو درکار نفری پوری نہ ہونے کے باجود ضلع شگر کی پولیس فورس چوکس ہے اور امن امان برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ شگر کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے پولیس جوانوں کی پاسنگ اوٹ کے بعد ہماری مشکلات کم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شگر ایک وسیع عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے تاہم نفری آبادی کے حساب سے کم ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس بار ایس یو پی کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں آبادی کے حساب سے کوٹہ مختص ہوا ہے اور آئندہ بھی آبادی کے تحت کوٹہ مختص ہوتا رہا تو تمام پڑھے لکھے بیروز گاروں کو روزگار کے موقع ملیں گے اور شگر پولیس فورس کو درپیش مشکلات بھی کم ہوں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا