گلگت (چیف رپورٹر) صدر ایوان تجارت و صنعت گلگت بلتستان ناصر حسین راکی نے چیف کسٹم کلکیٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اخباری بیان کو جھوٹ اور اور ناقابل عمل قراردیکر مسترد کردیا ،کسٹم کلیئرنگ کے نئے نظام سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو فائدہ نہیں سب سے زیادہ نقصان ہوگا ،سوست اور ملک کے دیگر صوبوں کے کسٹم کلیئرنگ نظام میں زمین و آسمان کا فرق ہے نئے نطام سے پہلے سے زیادہ پیچیدہ گیاں پیدا ہونگی اس نظام سے حکومت کو تو فائدہ ہوسکتا ہے تاجروں کو ہرگز نہیں ہوگا اور نہ اس نئے نظام کے حوالے سے کوئی آگاہی تربیت یا ورکشاپ کا انعقاد ہوا ہے معلوم نہیں کسٹم حکام نے کس کے ساتھ مشاورت کی ہے اگر تاجروں کے مسائل حل نہیں ہوئے اور نئے قانون کو ختم نہیں کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا پورے گلگت بلتستان کے تاجر روڈر احتجاج کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے،،
کسٹم کلیئرنگ کے نئے نظام سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو فائدہ نہیں سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔ صدر ایوان تجارت گلگت بلتستان
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا