شگر(نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ شگر کے سینئر رہنماء فداعلی فلٹر نے کہا ہے کہ ضلع شگر میں گریڈ ون تا فائیو تک کی تعیناتی میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔قانون کے مطابق کسی بھی علاقے میں گریڈ ون کی تعیناتی کے دوران تین کلومیٹر کے اندر سے تعیناتی عمل میں لانا لازمی ہے لیکن ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر میں اس قانون کی کھلم کھلا خلاورزی ہورہے ہیں۔یہاں پر مختلف اداروں میں ہونے والی بھرتیوں میں اس قانون پر عمل پیرانہیں ہورہا۔اور مستقبل میں اس قسم کی خدشات موجود ہے۔ہمار حکام بالا اورصوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں۔ ورنہ ہم خاموش نہیں رہیں گے اور سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا