چلاس(بیورورپورٹ)سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم ، ڈی آئی جی رینج گوہر نفیس ، کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدارہ احمد ملک ، ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے ڈپٹی کمشنر ہاوس میں دیامر پریس کلب کے صحافیوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مابین صلح کرادیا ۔اس موقع پر کمشنر دیامر اسٹور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے دیامر کے صحافی جس مثبت انداز میں صحافت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ہمیشہ مثبت انداز میں مسائل اجاگر کئے ہیں ان کی خدمات کو عوامی سیاسی سماجی مذہبی اور حکومتی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں ، ڈاکٹر محمد قاسم ، ڈاکٹر نواز اور صحافیوں کو آپس میں بغلگیر کرایا ۔قبل ازیں ڈاکٹروں نے دیامر پریس کلب کے صحافیوں سے باقاعدہ معذرت بھی کر لی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا