سُست ڈارئی پورٹ کو گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے مطابق ٹیکس فری زون کا مطالبہ۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) سی پیک کی وجہ سے گوادر کو ٹیکس فری کیا جا سکتا ہے تو گلگت بلتستان سوست بارڈر جہاں سے سی پیک شروع ہوتا ہے اس کو ٹیکس فری کیوں نہیں کیا جا سکتا ہے ایف بی ار کے مختلف قوانین جی بی میں لاگو کرکے تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ جی بی کی تاجر برادری نے چائینہ سے ٹریڈ معطل کردیا ہے۔یہ بات ممبر جی بی اسمبلی جاوید حسین نے اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہا۔تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے۔فیڈرل حکومت کو چاہیئے ون کسٹم ایکٹ کو بحال کرے نیا قانون جو لایا گیا ہے وی بکس اس کو ختم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اندر نہ تو کوئی انڈسٹری ہے اور نہ کوئی پرائیویٹ ادارہ ہے جس سے گلگت بلتستان کے لوگ فائدہ اٹھا سکے ہمارے مزدور اور غریب طبقہ سوست سے مزدوری کررہا ہے۔اگر اس پر مختلف قوانین لاگو کئے جائینگے تو غریب طبقہ کہاں جائے گا۔نئی قوانین کو ختم کرکے پرانے قوانین کو بحال کیا جائے وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ نیا قانون وی بکس کے نام سے ایا ہے جو ایف بی ار نے لاگو کیا ہے ۔اس وجہ سے چائینہ کے ساتھ ہمارے تاجروں نے ٹریڈ معطل کردیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website