استور میں پاکستان پیپلز پارٹی گوریکوٹ کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ایک پرو وقار تقریب کا اہتمام۔

0 0

استور ( سبخان سہیل) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی گوریکوٹ کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ایک پرو وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور عبدلحمید خان تھے جبکہ صدر محفل انفارمشن سیکرٹری خواتین وینگ گلگت بلتستان ساجدہ صداقت تھی۔تقریب میں سابق صدر پی ایس ایف عرفان علی ،سٹی جنرل سیکرٹری احسان علی ،قاضی احمد ،محمد نظیم ،انور خان،صدر لبیر وینگ احسان ولی،عطاواللہ ، بشارت سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت ،کی پاکستان پیپلز پارٹی ممبر سازی مہم کا عبدالحمید خان اور ساجدہ صداقت نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیلز پارٹی و سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی عبدالحمید خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزاشتہ چھہ دن سے استور میں ممبرسازی مہم چلا رہی ہے آج گوریکوٹ میں ہم نے باقاعدہ افتتاح کیا ہے انشااللہ آنے والے الیکشن میں استوت سمیت. پورے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ لینے میں کامیاب ہوگی ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے استور کے اکثر محکموں کو کرپشن کا بازار بنایا ہے محکمہ ورکس میں مختلف ٹینڈورں میں کرپشن کرکے راتوں رات اپنوں کو نواز رہے ہیں بہت جلد ان کو حساب دینا ہوگا وفاق میں میاں محمد نواز شریف کو عدلت کے کٹہرے میں کھٹرا کیا گیا ہے تو استور میں کرپشن کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔بلدیاتی سکیموں کو وزیر بلدیات اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے جو من پسند افراد کو سیاسی رشوت کر طور پر استمال کیا ہے اور بلدیاتی سیکموں کے نام پر کرپشن کی تمام حدیں پار کرکے ادرے کو بدنامی کے دہانے پر کھٹرا کیا ہے بہت جلد وقت کے ساتھ ساتھ وزیر بلدیات اور دیگر مسلم لیگی ٹیم کو سود کے حساب دینا ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین وینگ گلگت بلتستان کی صوبائی انفارمشن سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حفیظ سرکار نے کرپشن کا ختم نہ یونے والا باب شروع کیا ہے ادروں کو اپنی ملکیت بنایا ہوا ہے ہر محکمے میں من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے اپنے من پسند افراد کو راتوں رات امیر بنانے کے لیے چور دروزوں سے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی جاری ہے اب حفیظ سرکار کا کڑا احتساب ہوگا سریہ گردان سے نکلنے کےدن قریب آئے ہیں ایک طرف عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا انھوں نے عوام سے جھوٹ بول کے اس مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔انشا اللہ آنے والے الیکشن میں ایک بار پھر ہماری پارٹی آپ کی پارٹی غریبوں کی پارٹی مظلموں کی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی میدان مارے گی آج جن لوگوں کی ممبر سازی ہورہی آنے والے دور میں انہی کارکنوں کو ترجہی بنیادوں پر ان کو بذریعہ سمارٹ کارڈ ان کی ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر پالیسوں میں شامل کیا جائے گا۔تقریب سے سابق صدر پی ایس ایف عرفان علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وہ کارکن ہیں جو پارٹی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ دینے کو ہر وقت تیار ہیں آج پاکستان پیپلز پارٹی نے گوریکوٹ میں ممبر سازی کا عمل شروع کیا ہے زیادہ سے زیادہ کارکن اس سے مستفید ہوجائیں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہے تقریب سے جنرل سیکرٹری سٹی احسان علی نے کہا کہ ہم اپنے تمام سنیر رہنماوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے گوریکوٹ میں پارٹی جیالوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں تشریف لائے اور آج سے تین دن کے لیے ممبر سازی کیمپ گوریکوٹ میں لگا ہے تین بعد گھر گھر ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی تمام کارکنوں سے گزارش ہے اس میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں تقریب سے سنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد نظیم ،عطاواللہ ،احسان ولی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website