مسلم لیگ (ن)ضلع شگر کا اہم اجلاس، نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔

0 0

شگر(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) شگر کی نئی عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔نئی عہدیداروں کا اعلان صدر مسلم لیگ (ن) شگر طاہر شگری کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔مسلم لیگ( ن) شگر کا وزیر اعلی گلگت بلتستان کے شگر کی دورے پر شاندار استقبال کو یقینی بنانے کے صدر مسلم لیگ (ن )شگر طاہر شگری کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوئی. جس میں سیاست شگر کے روح رواں و سابق ڈسٹرک کونسلر حاجی وزیر فداعلی, جنرل سکریٹری پی ایم ایل این ضلع شگر رضوان اللہ،سٹی صدر شیر علی،سابق ممبر عبداللہ،سابق ممبرحاجی شیر علی, عمائدین شگر حاجی مہدی علی, حاجی اسلم , بشارت علی ,حاجی نذیر , ابراہیم خلیل سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی. طاہر شگری صاحب نے تمام شرکاء کو سی ایم کی ضلع شگر سے خصوصی دلچسپی اور سی ایم پیکیج کے تحت نوازے گئے ڈھائی ارب کے منصوبوں کے بارے آگاہ کیا اور انکا شکریہ ادا کیا. حاجی فداعلی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد صوبے کی امن و امان سمیت معاشی صورتحال میں مجموعی بہتری وزیر اعلی کی گلگت بلتستان پر خصوصی کرم ہیں. رضوان اللہ نے کہا کہ شگر نوجوانوں کا کثیر تعداد میں مسلم ن لیگ کی پلیٹ فارم سے سیاست میں قدم رکھنا خوش آئند ہیں ابراہم خلیل صاحب نے کہا کہ شگر آج جس تیزی سے ترقی کر رہے ہیں یہ ن لیگ کی میرٹ پالیسی ہی کے بدولت ہے سابق ممبر عبداللہ نے کہا کہ شگر کی سیاست میں وہی شخص بھاری ہوتا ہے جس کو وزیر فدا علی صاحب کی حمایت حاصل ہو۔ آج طاہر شگری نے وزیر صاحب کی حمایت حاصل کر سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا, سابق ممبر شیر علی صاحب نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں نامزد ملزم کی حیثیت پانچ سال عدالت کا چکر کاٹ نے کے بعد جب راجہ صاحب سے اخراجات طلب کہ تو انہوں نے کہا کیا آپ کو لڑنے کے لئے میں نے بتایا تھا. آخر ضلعی ،سب ڈویژنل اور سٹی کے کابینہ میں موجود خالی عہدوں کے لئے ہینڈ شو کے زریعے انتخاب کا عمل شروع ہوا اور درجہ ذیل شخصیت کو مختلف عہدوں پر منتخب کیا۔ایکس حوالدار محمد حسن کو نائب صدر ضلع شگر,عمران حسین شگری کو انفارمیشن سکریریٹری ضلع شگر, باقر سنگے کو صدر سب ڈویژن شگر،سید طاہر علی شاہ سینئر نائب صدر سب ڈویژن شگر , محمد علی نائب صدر سب ڈویژن شگر , وزیر انور انفارمیشن سکریٹری سب ڈویژن شگر, حاجی نذیر صاحب سینئر نائب صدر سٹی , سلمان شگری نائب صدر سٹی، شکیل راٹھورجنرل سکریٹری سٹی, ساجد حسین انفارمیشن سیکریٹری سٹی, آخر میں تمام شرکاء نے سی ایم کی شگر آمد کو شاندار بنانے جلد نو منتخب اراکین کی حلف برداری کے لئے بہت جلد دوبارہ ایک پر وقار تقریب رکھنے پر اتفاق کیا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website