اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خطرات اور حادثات کے پیش نظر پاکستان، چین اقتصادی راہداری روٹ اور قریبی شہروں میں 25 ٹراما سینٹر اور ہسپتال تعمیر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ 8 ٹراما سینٹر اور 250 بستروں کے تین ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے اقتصادی راہداری روٹ پر دیگر ٹراما سینٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ سی پیک روٹ پر ٹراما سینٹر زمیں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے جدید مشینری، آلات نصب اور آپریشن تھیٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان حکومت کو ٹراما سینٹرز اور ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے موزوں جگہوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے خضدار، تربت اور لورالائی کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو جدید ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پیک میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے حکومت نے تاریخی قدم اُٹھا لیا، گلگت بلتستان بھی شامل۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا