کرپشن ثابت ہونے پرکوریا کے سابق صدر کو24 سال قید کی سزا،عدالتی کاروائی ٹی وی پر براہ راست۔

0 0

کراچی ( آن لائن )جنوبی کوریا کی بر طرف سابق صدر پارک گیون کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر 24 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار کرپشن الزامات کے مقدمے کی سماعت کو براہ راست ٹی وی چینلز پر دکھایا گیا۔عوامی پریشر پر جنوبی کوریا کی صدر کو پہلے گھر اور پھر جیل اور اب سزا سنائی گئی ہے ۔ گزشتہ سال پاناما اسکینڈل آنے کے ساتھ ہی جنوبی کوریا میں سب سے با اختیار سمجھی جانے والی صدر پارک گیون کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ عوام کا مطالبہ تھا کہ ان کی صدر نے کرپشن کی ہے اور اپنے من پسند افراد کو نوازا ہے لہذا یا تو وہ صدارت کے عہدے سے مستعفی ہوں یا ان کا مواخذہ کیا جائے۔ کوریا میں کئی روز پر عوام سڑکوں پر رہے اور عوام کے دباؤ پر انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد ان پر مقدمہ چلا اور جیل بھیج دیا گیا۔پارک گیئون ہائے کو کرپشن کے 18 مقدمات کا سامنا تھا جن میں انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے 24 سال قید اور 17 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیئون ہائے پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی دوست چوئی سون سل سے مل کر 52 بلین ڈالر کی کرپشن کی۔اس سے قبل سیئول کی مرکزی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چوئی کو 20سال قید کی سزا سنائی تھی۔جنوبی کوریا کی سابق صدر اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مقدمات اور سیاسی زندگی میں مماثلت پائی جاتی ہے۔اب دیکھنا ہے کہ کیا جنوبی کوریا کی صدر اور نواز شریف میں عدالتی فیصلے میں بھی مماثلٹ پائی جاتی ہے یا نہیں۔اسی طرح نواز شریف عہدہ تو چھوڑ چکے ہیں ، ان کا کیس بھی عدالت میں ہے ، ایک سال سے زائد ہو چکا لیکن ان کا فیصلہ نہیں آیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website