استور (نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ آتھارٹی میں پچاس خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل کا تبادلہ کرکے اپنے من پسندوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ حفیظ الرحمن نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہے۔ یحیی آخونزادہ کا تبادلہ کرکے وزیراعلیٰ نےاپنے محلے کے بندے کو ڈایزاسٹر منیجمنٹ محکمے کے اختیارات تفویض کرکے چوون آسامیاں ڈکارنے پورا پروگرام بنایا ہے۔ چیف سکریٹری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے حقیقی معنوں میں آپنا کردار ادا کریں۔ مسلم لیگ کی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ ڈایزاسٹر منیجمنٹ میں ہونے والے ٹیسٹ کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت حقدار کا حق مار کر خود کو پارسا بنا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ایسے اقدامات کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی استور کے سنئیر نائب صدر مظفر ریلے نے آخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اشتہار یحیی آخونزادہ نے مشتہر کیا۔ چوون نشستوں پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے وزیرآعلی نے آپنے محلے سے آپنے قریبی عزیز کو ذمہ داریاں سونپ کر ٹیسٹ کی شفافیت کو متنازعہ بناکر رکھ دیا ہے۔ یہ طریقہ کار سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیرآعلی ہاؤس میں امیدواروں کی لسٹیں فائنل ہونگی ۔ چیف سکریٹری نہ جانے کیوں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ چیف سکریٹری آپنا کردار ادا کریں۔ ورنہ ہم میرٹ کے قاتلوں کے خلاف میدان میں آئینگے
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں عجب کرپشن کی غضب کہانی ۔وزیر اعلیٰ پر سنگین الزام۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا