نگر ( اقبال راجوا) میں صوبائی حکومت کی مخالفت اس لئے نہیں کرتا ہوں کہ سی ایم سے میری کوئی ذاتی دشمنی یا لڑائی ہے ،وزیر اعلیٰ جب ایک حلقے کو 6ارب تک کی سکیمیں دے سکتا ہے تو نگر کو کم از 2 ارب کی سکیمیں کیوں نہیں دے سکتا،نگر قوم در اصل وہ ہے جو سکولوں میںزیر تعلیم ہیں کیوں کہ قوم کا مستقبل انہیں طالبعلموں نے سنبھالنا ہے، ممبر اسمبلی جاوید حسین کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت کے اختتامی تقریب سے خطاب۔ سکول ہاسٹل کی عمارت کی کبھی بھی تعمیر و مرمت نہیں ہوئی اگر ہو سکے تو اس کی مرمت اور دروازے کھڑکیوں کو دوبارہ بنوانے لئے اقدامات کئے جائیں ، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چھلت کا ممبر اسمبلی سے مطالبہ۔ آج چھلت بوائز ہائی سکول چھلت میں سپورٹس ویک کیاختتامی تقریب ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سکول کے طالبعلم نے خوبصورت نعت پیش کیا۔ استقبالی خطبہ دیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت حیدر خان حیدر نے کہا کہ اس سکول کو ضلع نگر میں سب سے بڑا سرکاری سکول ہونے کے علاوہ قدیم ترین سکول بھی ہے ،اس سکول کے تعلیم یافتہ نگر ،گلگت بلتستان کے علاوہ ملک اور بیروں ملک بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور دے بھی چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کا ایک سلسلہ نکل جانے کے بعد اس سکول میں داخلوں کی تعداد میں کمی آئی جسے ایک بار بڑھانے کی کوشش مین ۳۵۰تک پہنچادیا گیا ہے ۔ انہوں نے سکول کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ سکول میںعمارت کی کمی کے سبب ہاسٹل کو سکول کمروں اور دفتری استعمال کے لئے مختص کیا گیاہے لیکن اس ہاسٹل کی تعمیر کو کئی عشرے گزر گئے ہیں لیکن مرمت یا کوئی سفیدی تک نہیں کرائی گئی۔اس لئے ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہاسٹل کی مرمت کے لئے اقدامات اٹھا لئے جائیں۔ جاوید حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مادر علمی کو اس حال میں دیکھ کر دکھ بہت ہوا ،مجھے بہت پہلے یہاں بلانا چاہیے تھا، میں جون کی محکمانہ منصوبوں میں سکول اور ہاسٹل کی تعمیر و مرمت کو ہر ممکن کوشش کر کے شامل کرا دوں گا۔ابھی سننے میں آرہا ہے کہ سی ایم نگر آرہے ہیں میں ان سے مطالبہ کروں گا کہ وہ اس سکول کا دورہ کرے اور سکول کی فوری تعمیر نو کااعلان کرے۔ انہوں نے سیاسی حالات بارے میں صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سی ایم گلگت بلتستان سے کوئی زاتی عداوت یا دشمنی نہیں مجھے ختلاف اس لئے ہے کہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع کی طرح وزیر اعلیٰ ضلع نگر کو بھی ترقیاتی سکیمیں فراہم کرے سی جب حلقہ دو گلگت کو ۶ ارب کی سکیمیں دے سکتا ہے تو کیوں نہ نگر کو دو ارب کی سکیمیں دے سکتا ہے۔ انہوں نے طالبعلموں سے خطاب میں کہا کہ دنیا کی اقوام سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں کھیلوں کے ساتھ ساتھ علم و تحقیق کی جانب بھی خصوصی محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے سکول کے پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم کرنے کے لئے تیس جبکہ اتھیلٹس کا عملی مظاہرہ کرنے والے طالبعلم کو ۵ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔ والی بال او رسہ کشی کا طالبعلموں کے درمیان مقابلہ بھی دیکھا اور مختلف کھلیوں کے مقابلے جیتنے والوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیے بعد از آں سکول ہاسٹل ہال میں جاری امتحانی مرکز بھی گئے جہاں مختصر دورے کے بعد واپس چلے گئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا