اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لئے پاکستانی قوم نے اپنی جان مال سب قربان کیا، مشکلات کے باوجود عالمی اور علاقائی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پر عزم رہا، دہشتگردی کے خاتمے سے ہی پاکستان اصل منزل کی جانب گامزن ہے، فورسز، سیاستدان اور میڈیا سمیت ہر شعبے نے دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کیا،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے، الزام تراشی کے بجائے باہمی تعاون سے دہشتگردی کو ختم کیا جاسکتا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان بھارت تنازعات حل نہیں ہوسکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے بین الاقوامی انسداد دہشتگردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کے لئے سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا تھا،پاکستان مشکلات کے باوجود دہشتگردی کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر پرعزم رہا،دہشتگردی کی اس جنگ میں ہماری سیکورٹی فورسز،سیاستدانوں اور میڈیا سمیت ہر شعبے نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ توقع ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر کامیابی کا سفر طے کریں گے،الزام تراشی کی بجائے باہمی تعاون کے ذریعے دہشتگردی سے نمٹا جاسکتا ہے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل نہیں ہوسکتے۔
پاک بھارت مذاکرات مسلہ کشمیر کی حل سے مشروط، وزیر داخلہ کا بھارت کو دو ٹوک جواب۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا