شگر(عابد شگری) شہید ذوالفقار علی بھٹو محسن پاکستان اور محسن گلگت بلتستان ہے انہوں نے عوام کو جینے کا سلیقہ سکھایا۔بھٹو ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اور اس نظرئیے کو دنیاکی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتا ۔پاکستان د شمن قوتوں نے انہیں عوام سے محبت اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی جرم میں شہید کردیا۔ ورنہ آج پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار شگر میں ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی عمران ندیم ، پی پی شگر کے صدر راجہ حیدرعلیخان پی پی شگر کے رہنمائوں غلام عباس شگری،غلام محمد اور دیگر نے کہا۔پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذاولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر شگر میں تقریب منعقد ہوئی جس درجنوں جیالوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر شہید زاولفقار علی بھٹو کے ختم نہ ہونیوالے احسانات ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو بھٹو کا احسان مند ہونا چائیے جن کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق مانگنے کا سلیقہ آیا ، گلگت بلتستان سے کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ اور گندم سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی ان کا عوام کیساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہیں۔ذوالفقار علی بھٹوکا قصور یہ تھا کہ انہو ں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔انہوں نے عوام کو جینے کا سلیقہ سکھایا۔ اور مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا لیکن ملک دشمن قوتوں سے ان کا یہ کردار برداشت نہ ہوسکا اور ایک آمر نے غیروں کیا شارے پر انہیں شہید کردیا۔لیکن انکا مشن کبھی ختم نہ کرسکا۔مقررین نے کہاکہ پارٹی قائد نے جو فلسفہ دیا ہے ان پر عمل کرنے کی ہر کارکن کو ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ہر آمر نے ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ان تمام آمروں کی کوششیںرائگاں گئی ہے اور مخالفین کی تمام تر مخالفتوں کے باجود پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میںمنظم ہورہی ہے اور پارٹی چیرمین اپنے نانا کی مشن کو ہر صورت میں پورا کرکے ان کی خوابوں کی تعبیر کریں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا