ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کی حل کا مطالبہ کردیا۔

0 0

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ظلم و بربریت کے بعد اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل ناگزیر ہوچکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے موجودہ قتل و غارت وحشیانہ قبضے کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی ظلم کا شکار ہورہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے، سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوگا اور بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کو فوری بند کرانا ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website