چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔عاصمہ بلال پہلی خاتون اے ایس پی نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی دیامر رائے اجمل خان نے کہا ہے کہ چلاس میں وویمن تھانے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے عاصمہ بلال بحثیت اے ایس پی چارج سنبھال چکی ہیں ۔جتنی بھی خواتین پولیس دیامر میں بھرتی ہو چکی ہیں اب سے باقاعدہ اپنی فرائض منصبی سرانجام دینگی اگر کوئی خاتون پولیس ڈیوٹی پہ حاضر نہیں ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بحثیت شہری ہر فرد کو قانون کا احترام کرنا ہوگا اگر کوئی فرد قانون کو ہاتھ میں لے گا یا کوئی خود کو قانون سے بالاتر سمجھ رہا ہے تو ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی جائز شکایات کے ازالے کیلئے رابطہ کریں مسائل حل کرینگے ۔ لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔
دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی تعین۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا