تیسرا واپڈا کپ پولو ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیوںاور خوبصورتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔

0 0

چلاس(بیورورپورٹ)تیسرا واپڈا کپ پولو ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیوںاور خوبصورتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا ۔واپڈا پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چلاس رنئی پولو گرونڈ میں کھنبری اے کلب اور کھنبری بی کلب کے مابین کھیلا گیا ۔میچ کے شروع میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف کے اختتام پر سخت مقابلہ کے ساتھ کھنبری بی کلب نے ۴ جبکہ کھنبری بی کلب نے صرف ایک گول کیا ،میچ کے دوسرے ہاف میں کھنبری بی کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو اپنے شکنجے میں کس لیا اور لگاتار۴ گول مزید نکال لیا جبکہ مخالف ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں نکال سکی،اسی طرح میچ کے اختتام پر کھنبری بی کلب نے ایک گول کے مقابلے میں ۸ گول سے کھنبری اے کلب کو بدترین شکست دے کر تھرڈ واپڈا پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرکے فاتح قرار پایا۔میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر عقیل کو بیسٹ پلیئر قرار دیا گیا جبکہ بہترین گھوڑے کا ایوارڈ پولو پلیئر افریدی کے نام رہا ۔میچ کے آخر میں مہمان خصوصی جی ایم واپڈا لینڈ ایکوزیشن برگیڈئر شعیب تقی،ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق،جی ایم واپڈا دیامر آمر بشیر چوہدری،عنایت اللہ شمالی،ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا رحیم شاہ ،ایس پی دیامر اجمل رائے،میجر کے کے ٹی ایف وقاص و دیگر نے فائنل میچ جیتنے والی اور رنراپ ٹیم کے کپتانوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے ۔پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے ہزاروں شائقین پولو نے شرکت کی اور کامیاب ٹورنامنٹ سے خوب محظوظ ہوئے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %