گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا، اجتماعی استعفیٰ پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا وزیر اعلی ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا.وزیر اعلی اپنے بھائی ڈاکٹر عزیز اور سیکریٹری کے بیوی کو مستقل کرنے کے لئے الگ قانون بنا رہے ہیں جبکہ ہمیں ٹرخایا جاررہا ہے ایسا قانون نہیں چلے گا۔مستقل کیا جائے ورنہ اجتماعی استعفی لے لیں ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہینگے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے بھائی، بھابھی اور ایک سیکریٹری کی بیوی سمیت 6 ڈاکٹروں کو مستقل کر دیا جبکہ باقی مستقلی کے منتظر۔ شائد وہ لوگ میرٹ پر نہیں اترتے ۔ اُنکا کہنا تھا کہ اخبارات میں میرٹ کی بحالی کا نعرہ لگانے والا وزیر اعلیٰ خود اس وقت تمام سرکاری اداروں پر اپنے من پسند افراد کی بھرتی کیلئے براہ راست مانٹرینگ کررہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے بھی ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمدردی کیلئے احتجاج میں شریک ہوکر حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ حکومت ہر مسلے کی حل کیلئے عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا