راولپنڈی میں غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈئنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم علی(ع) کے سلسلے میں عظیم الشان محفل کا انعقاد۔

0 0

راولپنڈی(پ،ر)13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت حضرت امیرالمومنین مولائے متقیان حضرت علی ابن ابو طالب ع کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈئنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حجتہ الالسلام والمسلمین علامہ محمد یوسف ربانی اور مہمان خصوصی صدر منٹھولھا ویلفئیر آرگنائزیشن جناب غلام حیدر صاحب تھے , محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مختلف منقبت خواں اور نعت خواں حضرات نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا اور محفل کو چار چاند لگایا اس کے بعد صدر غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈیںس آرگنائزیشن مختار ثقفی نے خطبہ صدارت پیش کئے اور تنظیم کا منشور بیان کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا میلاد سے چیئرمین و بانی غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈئنس آرگنائزیشن علی آصف بلتی نے خصوصی خطاب کئے جس میں انہوں نے طلبہ کو تعلیم پر زور دینے اور دور جدید کے تقاضوں نے مطابق اپنے آپ کو تیار رکھنے اور ہر میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی. صدر جلسہ حجتہ الالسلام امام جمعہ والجماعت علی پور اسلام آباد علامہ یوسف حسین صاحب نے آرگنائزیشن کو مبارکبادی دی فضائل مولا علی پر روشنی ڈالی اور آج کے دن کی اہمیت بیان کیا اور کہا کہ یہ آرگنائزیشن اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور ہم ہر قسم کی تعاون کیلئے تیار ہیں مہمان خصوصی جناب غلام حیدر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی آپ تمام کو منظم دیکھ انشاءاللّہ مستقبلیں ہمارا ہر قسم کی تعاون جاری رکھیں گے اور غلام حیدر صاحب نے مبلغ 5000 روپے آرگنائزیشن کو نقد دیا آخر میں چئیرمین غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈئنس آرگنائزیشن علی آصف نے تمام نئی کابینہ سے حلف لیا اور مبارکبادی پیش کئے صدر اور مہمان خصوصی نے تام نئی کابینہ کے ممبران کو مبارکبادی دی اور ہار پہنایا آخر میں حجتہ الالسلام علامہ یوسف حسین اور مہمان خصوصی غلام حیدر چئیرمین و صدر مختار ثقفی نے کیک کاٹا . شرکائے محفل کیلئے بلتی ثقافتی نمکین چائے اور ازوق کا اہتمام کیا گیا تھا آخر میں نائب صدر ذیشان حیدر نے تمام طلبہ اور مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website