چلاس(بیورورپورٹ)گزشتہ روز ضلع دیامر کی تحصیل داریل پھوگیچ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ۔پاک فوج جی بی سکاوٹس مقامی رضاکار اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دن رات محنت کرکے کامیاب ریسکیو اپریشن کیا اور چوتھے روز کے ریسکیو اپریشن میں ملبے تلے دبے تیسرے شخص کی جسد خاکی کو بھی برآمد کر لیا گیا ،اس سے پہلے دو لاشیں نکالی گئی تھی ۔چوتھے روز نکالی گئی لاش کی نشاندہی مولانا حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔حادثے میں جاں بحق مولانا حسین اور ابوزر غفاری ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔کامیاب ریسکیو اپریشن پر لواحقین نے پاک فوج اور مقامی لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج نے مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دے کر ہمارا غم ہلکا کیا ہے ۔ملبے تلے افراد کے لواحقین نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے پر حکومت غیر جانبدار کمیشن فوری طور پر تشکیل دے کرواقعے کی شفاف تحقیقات کرائے جائیں ،اس المناک حادثے کے پس منظرسے انسانی غلطی کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ،حکومت زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوسکے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا