سانحہ داریل تین دن کی مسلسل کوششوں کے بعد تین لاشیں برآمد ،ہر آنکھ آشکبار۔

0 0

چلاس(شفیع اللہ قریشی)تین دن مسلسل ریسکیو آپریشن کے دوران دو نعشیں برآمد ہوگئی۔ملنے والی لاش پانجویں جماعت کے طالب علم نصیر اور نوجوان ابوزر کی ہے۔جبکہ لاپتہ مولانا حسین احمد کی تلاش جاریہے۔دیامر کے تحصیل داریل پھوگچ میں المناک حادثہ پر ہر آنکھ نم لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے۔گزشتہ روز دیامر کے تحصیل داریل پوگج کے مقام پر علی الصبح واٹر پاور ہاؤس چینل کے شگاف پرنے سے باری لینڈ سلائڈنگ کے باعث تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق گئے تھے۔جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوا،ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہیںتاہم ریسکیو آپریشن کے دوران دو لاپتہ بارہ سالہ نصیر احمد اور نوجوان ابوزر کی نعش برآمد ہوگئ۔لاپتہ مولانا حسین کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہےریسکیو آپریشن میں پاک فوج،گلگت بلتستان سکاوٹس،مقامی رضاء کار،ریسکیو 1122,علماء و عمائدین کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website