گلگت شہر میں سرے بازار دن دہاڑے خاتون کی اغواء نے سخت سیکورٹی کے دعوں کی قلعی کھول دی۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) کھلے عام گلگت بلتستان کے دارالخلافہ گلگت شہر میں کھلے عام اسلحے کے زور پر خاتون کو اغوا کرکے سیکورٹی کے قلعی کھول دی گئی ۔بہترین سیکورٹی کے دعوے کرنے والے اعلی حکام کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔یہ بات پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ ایک درجن سے زائد افراد کھلے عام گلگت شہر کے سڑکوں پر سلطان راہی کی طرح فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا کر ایک خاتون کو اغوا کرتے ہیں جبکہ سیکورٹی ادارے ان کو دو گھنٹے تک ڈھونڈ نہیں سکے این ایل ائی مارکیٹ سے سکارکوئی تک کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرکے ماں اور بیٹی کو اغوا کرنا سیکورٹی اداروں اور حکومت پر سوالیہ نشان ہے اگر یہی سیکورٹی ہے تو پھر گلگت کا اللہ ہی حافظ ہے۔جب عوامی حقوق کے لئے کوئی احتجاج کرتا ہے تو ان کے خلاف اے ٹی اے لگتا ہے جبکہ ایسے واقعات کرنے والوں پر اے ٹی نہ لگنا بھی سوالیہ نشان ہے اس حوالے سے وزیر اعلی اور اس کی ٹیم کی کاموشی معنی خیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور حکومت کے دعوے کہ گلگت شہر میں فول پروف سیکورٹی دی گئی ہے اس بیان کی قلعی کھول دی ہے انھوں نے کہا کہ ائی جی پی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری فوری طور پر نوٹس لے اور اس طرح کھلے عام دہشت گردی پھیلانے والے دہشت گردوں کو پکٹر کر قرار واقعی سزا دے اور متعلقہ خاتون کو انصاف دلایا جائے۔ورنہ ائندہ ہر کوئی اس طرح کھلے عام لوگوں کو اغوا کرنے کی روش گلگت میں بھی شروع ہو جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website