سکردو(نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے گلگت بلتستان کے کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالنے کے بعد بلتستان ریجن میں سرکاری اداروں میں لوٹ مار مچا کر کروڑوں کے مالاجائداد اور بنگلوز بنانے والوں کی نیندیں خراب ہوگئی ہے۔ کئی سرکاری اداروں کے افسران کی گرفتاری اور مزید گھیرا تنگ کرنے کی خبروں نے بلتستان ریجن میں پولیس ،ایکسائز، لینڈ پی ڈبیلو ڈی ،ایل جی آر ڈی سمیت کئی اہم محکموں کے سابق اور حاضر سروس ملازمین نے نیب سے بچنے کیلئے عاملوں سے رجوع کرنا شروع کیا ہے۔ سکردو کے ایک مشہور عامل جو مختلف قسم کے جنات نکالنے اور کالے علم کا ماہر سمجھے جاتے ہیں اُنکا کہنا ہے کہ کئی اہم شخصیات نے اُن سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہمارے خلاف نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کے طور پر مالیاتی اسکینڈل کا بہانا بنا کر گرفتار کروانا چاہتا ہے اس سلسلےکو روکنے کیلئے تعویز بنائیں اور نیب کا منہ بند کرنے کیلئے کو حل نکالیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ لوگ اس کام کیلئے منہ مانگی رقم دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم جادو پر یقین نہیں رکھتے بلکہ اللہ کے کلام کی مدد سے مسائل کی حل کیلئے تعویذ وغیرہ ضرور دیتے ہیں۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں کرپشن کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے قومی احتساب بیورو اسلام آباد کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت کئی افراد کو گرفتار اور وزیر اعلی سمیت کئی درجن لوگ اس وقت شامل تفتیش ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیب کو چاہئے کہ محکمہ پولیس اور ورکس ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ دس سال کے اندر بھرتی ہونے والوں کی چھان بین کریں کیونکہ یہ دو ادارے ایسے ہیں جہاں سب سے ذیادہ سفارش اور رشوت کی بنیاد پر لوگ بھرتی ہوئے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا