گلگت بلتستان میں 11876 خاندانوں کو گزارہ الاؤنس غریب مریضوں اور غریب طلبہ کیلئے لاکھوں کا فنڈز فراہم کررہا ہے ایڈمنسٹریٹر زکواۃ وعشر گلگت بلتستان

0 0
  1. سکردو(نامہ نگار) زکواة و عشر گلگت بلتستان کے ایڈمنسٹریٹر عظیم اللہ اور ڈسٹرکٹ زکواة چئیرمین مفتی مولانا خالد کا شگر اور سرمیک کا دورہ اور مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاؤنس اور جہز فنڈز کے مد میں چیک تقسیم کیا گیا اور زکواة ایڈمنسٹریٹر گلگت بلتستان عظیم اللہ نے مستحقین اور عمائدین شگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین ترجیح ہے کی زکواة کا فنڈز مستحق افراد کو مل جائے اس لئے میں خود گھر گھر جاکر مانیٹرنگ کرتے ہوئے چیک تقسیم کررہا ہوں انہوں نےکہا کہ وفاق سالانہ زکواة کی مد میں گلگت بلتستان کو دس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا فنڈز فراہم کرتا ہے ان میں گزارہ الاؤنس جہز فنڈز صحت اور غریب طلبہ کو سکالرشپ فنڈز فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ گیارہ ہزار اٹھ سو چھہتر خاندانوں کو گزارہ الاؤنس دیا جارہا اور جہز کے فنڈ کے مد میں اناسی لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکتیس روپے اور غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو انسٹھ لاکھ اکتالیس ہزار پانچ اٹھانوے روپے اور پورے گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ شدہ مدارس کیلئے اناسی لاکھ بائیس ہزار اکتیس روپے اور تعلیمی وظیفے کے مد میں سرکاری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم غریب مستحق طلبہ و طالبات کے لئے ایک کروڑ اٹھہتر لاکھ چوبیس ہزار سات بچانوے روپے کی رقم سالانہ تقسیم کیا جارہا ہے انہوں کہا کہ ہمارا ادارے کا کام صرف غریبوں کی فلاح اور ان کی مالی مدد کرنا ہے
Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website