وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری ۔

0 0

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور وزیر ا عظم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کا انتظام وزیرِ اعظم کی درخواست پر کیا گیا تھا۔ اس ملاقات کی درخواست اٹارنی جنرل کے ذریعہ موصول ہوئی تھی۔اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عدالتی نظام کی مضبوطی کے حوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے مفاد عامہ کے مقدمات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیرِ اعظم نے دوران ملاقات ایف بی آر اور ٹیکس کے محکمے کو ٹیکس وصولی میں زیرِ التوا مقدمات کے باعث درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ ٹیکس سے متعلق امور کو فاسٹ ٹریک پر دیکھا جائے گا۔ چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داری،آزاد، غیر جانبدار، شفافیت اور بلا خوف وخطر سے سر انجام دے گی۔اس کے علاوہ میڈیکل تعلیم کو بہتر بنانے، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم نے اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے منظور کی گئی واٹر پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %