حکومت کے خلاف خبروں کی رپورٹینگ کا جرم، دیامر کے سنئیر صحافی،عالم دین کو لوکل انتظامیہ نے گرفتار کرلیا۔

0 0

دیامر( ڈسٹرک رپورٹر)گلگت بلتستان ضلع دیامر میں صحافتی دنیا کا چمکتا ہوا ستارہ، انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان گلگت بلتستان زون کا بازو، ہمالیہ ٹوڈے دیامر کے بیوروچیف، نمائندہ کے ٹو ٹی وی ممتاز عالم دین مولانا محمددین کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے گرفتار کرلیا ہے۔ انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان گلگت بلتستان زون کے صدر عباداللہ شاہ سمیت دیگر صحافیوں نے اُنکی گرفتاری کیجس کی نہ صرف شدید الفاط میں مذمت کی بلکہ حکومت وقت سے پرزور اپیل کیا ہے کہ حکومت صحافیوں سے اظہار رائے کی آذادی کا حق چھینے کی کوشش کرنے کے بجائے جلد از جلد مولانا محمد دین کو رہا کریں ورنہ گلگت بلتستان حکومت کی ایماء پر اُنکی گرفتاری کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کیا جائے گا۔

یاد رہے صحافی مولانا دین محمد گلگت بلتستان میں مذہبی ہم آہنگی اور گلگت بلتستان کے اہم قومی مسائل کی حل اور نشاندہی کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں وہ گلگت بلتستان کے قومی ایشوز پر بغیر کسی خوف خطر کے رپورٹینگ کرتے ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website