مقامی سطح پر جاری کرکٹ میچ سے آوٹ ہونےکی سزا، کمشنر دیامر نے کرکٹ ٹیم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

0 0

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی میں دیامر کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے پوری ٹیم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ کمشنر دیامر نے دیامر کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور طویل تیاریوں کے باوجود خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھانے پر ٹیم کے منیجر ، کوچ اور کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کو جیل بھیجنے کے احکامات صادر کر دئیے ۔ سوشل میڈیا پر کمشنر دیامر کے فیصلے کے کافی چرچے ہو رہے ہیں ۔ شائقین دیامر کرکٹ ٹیم کی شکست کو غلط سلیکشن کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website