ضلع کھرمنگ محکمہ زراعت کی جانب سے شجرکاری مہم جاری۔

0 0

کھرمنگ ( قاسم قاسمی ) کھرمنگ محکمہ زراعت کی جانب سے شجرکاری مہم جاری ہے اسی سلسلے میں محکمہ زراعت کی جانب سے انٹر کالج کھرمنگ میں پودے لگائے گئے جس میں زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق ، محمد ایوب صاحب اور ڈاکٹر محمد رشید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت اور پرنسپل انٹر کالج کھرمنگ پروفیسر محمد عسکری  نے کالج میں پودے لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا بعد آزاں ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کھرمنگ میں زرعی اعتبار سے عوامی مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے لئے عوام کی طرف سے بھی تعاون کی ضرورت ہیں انکا مزید کہنا تھا کھرمنگ میں محکمہ زراعت نئی نئی اسٹبلشٹ ہوئی ہے لہذا بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ان چیلنجز کو ہم انشااللہ حل کریں گے۔ کھرمنگ میں زراعت کے اعتبار سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں کی زمینیں بہت زرخیز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھرمنگ کے مختلف نالہ جات میں پھلدار درختوں پر زہریلہ سنڈیوں کے اثرات سے پھلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کے لئے ہم اقدام اٹھا رہے ہیں انشااللہ ان زہریلہ سنڈیوں کو ختم کرنے کے لئے عوام کو ٹرینینگ دینگے۔ تاکہ پھلوں کو محفوظ کر سکیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %