کھرمنگ (قاسم قاسمی ) کھرمنگ محکمہ ماہی پروری میں غیر قانونی بھرتی ہونے والے کلرکس ڈیوٹی سے بھی مستثنی۔ محکمہ کے ذمہ دار آفسر کی اتنی بھی ہمت نہیں کہ اس کلرک سے ایک دن کی بھی ڈیوٹی لے سکیں۔زرائع کا کہنا ہے چند ماہ پہلے محکمہ ماہی پروری کھرمنگ میں ایک یو ڈی سی تعین کیا تھا جس کا تعلق گلگت سے ہے اور اس پوسٹ کو نہ ہی مشتہر کیا گیا اور نہ موصوف سے ٹیسٹ انٹریوو لیا گیا۔ اب زرائع کے مطابق یو ڈی سی کئی ماہ گزرنے کے باوجود ایک دن بھی ڈیوٹی نہیں دیا لیکن تنخواہ ہر ماہ محکمہ انکی اکاونٹ میں ڈپازٹ کر رہے ہیں۔تنخواہ ریگولر لینے کے باوجود ڈیوٹی نہ دینا لمحہ فکریہ ہے کھرمنگ کے تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہیں مگر کھرمنگ کے پوسٹوں پر گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے لوگوں کو کھپایا جا رہا ہے۔ اور وہ لوگ ڈیوٹی دینے کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہے ہیں۔
کھرمنگ محکمہ ماہی پروری میں غیر قانونی بھرتی ہونے والے کلرکس ڈیوٹی سے بھی مستثنی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا