جنگلات کے حوالے سے نئی منظور شدہ پالیسی کے نکات اور طریقہ کار کے حوالے سے اہم میٹنگ۔

0 0

چلاس (راجہ دانش) جنگلات کے حوالے سے نئی منظور شدہ پالیسی کے نکات اور طریقہ کار جنگلات نیز مختلف ادارہ جاتی کردار و زمہ داریوں کے حوالے سے سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان آصف اللہ خان کی سرکردگی میں محکمہ جنگلات کے اعلی افیسران کا ضلعی انتظامیہ و پولیس افیسران کے ہمراہ اعلی سطحی اجلاس، جس میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک سمیت ، چیف کنزرویٹر جنگلات ولایت نور ، کنزرویٹر دیامر استور محمود غزنوی ، قائمقام ایس پی دیامر کامران عامر خان ، ڈویژنل فارسٹ افیسران چلاس و داریل تانگیر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر داریل ، و سب ڈویژنل پولیس افیسران نے شرکت کی ۔
دوران اجلاس کنزرویٹر فارسٹ دیامر استور ڈویژن نے وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں منظور شدہ یک سالہ ٹمبر سکیم کے بنیادی خدوخال اورتمام ترجیحاتی پہلووٴں سمیت مختلف محکمہ جات کے تعاون اور کردار پر سیر حاصل بریفنگ دی ۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ضلع دیامر ملک دلدار احمد نے سیکرٹری جنگلات کی اجلاس میں شمولیت اور محکمہ فارسٹ کی جانب سے نو منظور شدہ ٹمبر سکیم کے حوالے سے تمام کلیدی محکمہ جات کو بروقت آگاہ رکھنے کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام دیامر کے تمام سرکاری محکمہ جات ٹمبر سکیم پر عملدرآمد کیلئے ٹیم ورک کےساتھ پرعزم کام کریں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان نے تمام شرکاء کی جانب سے بھرپور تعاون کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ قومی کاز کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں احسن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website