اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کو ناصرف پاسپورٹ کی تاریخ تنسیخ سے دو ماہ قبل نیا پاسپورٹ جاری ہوا بلکہ انہیں ماضی میں ریاست کا سربراہ ہونے کے ناطے دوبارہ سفارتی پاسپورٹ تفویض کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مختلف عدالتوں نے سابق آمر کو آئین کے خلاف بغاوت، ججز کو معزول اور بینظر بھٹو قتل کیس میں مفرور ملزم قرار دیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پرویز مشرف کو سفارتی پاسپورٹ کے حصول میں کس کی معاونت حاصل رہی۔
پرویز مشرف کو نیا سفارتی پاسپورٹ جاری،دفتر خارجہ لاعلم رہا ،وزیر داخلہ کی تصدیق
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا