یوم پاکستان کی تیاریاں شروع،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ۔

0 0

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آج یوم پاکستان کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر راولپنڈی میں سخت حفاظتی انتظامات اور خصوصی ٹریفک جاری کر دیا گیا ، صبح سے ریہرسل کے اختتام تک پیرودہائی بس سٹینڈ سمیت شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے ٹرانسپورٹ اڈے بند رہیں گے ، فیض آباد کی جانب گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ، ریسکیو کے ادارو ں کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اونچی عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینا ت ہو نگے جبکہ پولیس کو مکمل پٹرولنگ کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے آج فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت اورٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ، آج صبح سے اختتام ریہر سل تک فیض آباد سے راولپنڈی اور اسلام آبادجانیوالی ٹریفک بند رہے گی ، راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک سٹیڈیم روڈ سے 9thایونیو جا ئیگی ، کرال چوک سے اسلام آبادایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8، بند کھنہ روڈ/صادق آباد براستہ راول روڈ/سی بلاک،مری روڈ سے ہوتے ہوئے سٹیڈیم روڈ سے 9thایونیوجا ئے گی، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا، افسران سمیت جونیئر ٹریفک وارڈنز، انسپکٹرزاور ڈی ایس پیز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں ، چیف ٹریفک آفیسر یو سف شاہد نے بتایا کہ راولپنڈی شہر میں موجود تمام ٹرانسپورٹ اڈے مکمل طور پر بند رہیں گے ، سپیشل انسداد ون ویلنگ سکواڈ شہر بھر میں متحرک رہے گا۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، سٹی رپورٹر ) یو م پا کستان پر پریڈ گرائونڈ میں ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کے سلسلہ میں وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ، گرائونڈ کے اردگرد ہو ٹل ،د ینی مدارس بند رہیں گے ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جو 23مارچ کو بھی لاگو ہو گا ،اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 20اور 22مارچ رات 12بجے سے لیکر دن1بجے تک بند ہوگا ،19اور 23مارچ صبح 6بجے سے لے کر دن 1بجے تک زیرو پوائنٹ سے فیض آباد ، کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ ، راول ڈیم سے فیض آباد اور شکر پڑیاں روڈ ہیلی پیڈ ، بیسٹ ویسٹرن ناکہ تک بند رہے گا ۔ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے اوپر مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے ترامڑی چوک سے بائیں مڑتے ہوئے اور پارک روڈ سے ہوتے ہوئے راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آباد کے Gسیکٹرز اور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی۔ پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 15سو سے زائد اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ، پریڈ گرائونڈ کے اطراف تمام سکیورٹی فوج کے جوان سنبھالیں گے ۔ ایم سی آئی کے شعبہ سینی ٹیشن نے ریہرسل کے موقع پر صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ، گزشتہ ایک ماہ سے جاری سینی ٹیشن پلان کے دوران صفائی اورفلائی زون کو پرندوں سے محفوظ بنانے کیلئے سوہان سے کورال تک ایک ہزار ٹن کوڑا تلف کیاگیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website