اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)گلگت بلتستان میں گزشتہ تین دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں ۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہے۔ برف باری کی وجہ سے گلگت بلتستان کا اسلام آباد سے رابطہ ایک بار پھر منقطع ہوگیا۔ مسافرین جس میں مرد عورت بوڑھے اور مریض شامل ہیں اس وقت شاہرہ قراقرم کے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہیں جبکہ جگلوٹ گورو کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے شاہراہِ قراقرم ہنزہ نگر سیکشن کو شدید نقصان پونچا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام اور مسافرین محصور ہوکر رہے گئے۔گلگت۔ دوسری جانب قومی آئر لائن نے بھی ہمیشہ کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کیلئے پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا