نگر ( اقبال راجوا)محکمہ تعمیرات عامہ نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں چند پیسوں کے حصول کیلئے مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین ٹھیکیداروں کی کاپیاں لے کر تعمیرات عامہ نگر کے گرد منڈلانے لگے۔ ٹھیکداروں کے یونین کا آر ای سے ان کے خلاف بھر پور کاروائی کے لئے دفتر میں زبانی احتجاجی اپیل۔ ذرایع کے ،مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نگر کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں صورتحال اس وقت پریشان کن ہو گئی جب معلوم ہوا کہ کچھ سرکاری ملازمین اپنے جان پہچان یا کسی رشتہ دار عزیز دوست کی ٹھیکہ داری اسناد لے کر ضلع نگر میں مختلف منصوبوں کے لئے خود کو شامل کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ نگر کنٹریکٹر ز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے اس صورتحال کے مد نظر آر ای کے دفتر میں اپنا احتجاج ریکارڑ کرایا اور مطالبہ کیا کہ اس مسلے کی فوری تحقیقات ہونا چاہئے تاکہ کوئی بھی منصوبہ کسی بی سطح پر متاثر نہ ہو سکے ۔ زرایع نے بتایا کہ ٹھیکداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مختلف سرکاری ادارون کے ملازمین نہ صرف ٹھیکداروں کے روزگار کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہہیں بلکہ ان کی اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل سے کسی علاقے کا ترقیاتی عمل بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئیر نگر اقبال حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو کتم کرنے کے لئے ممکنہ اور فوری اقدامات لیتے ہوئے ان افراد کی چھان بین نہایت ضروری ہے ۔
محکمہ تعمیرات عامہ ضلع نگر میں کرپشن کا انکشاف،اقرباء پروری عروج پر۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا