سکردو(پ،ر)ممتاز عالم دین سیاسی اور سماجی رہنما سکرٹیری جنرل مجلس وحدت المسلمین پاکستان اور رہنما عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان آغا علی رضوی کو بلتستان ریجن کا بااثرترین سیاسی اور مذہبی شخصیت ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار افراد پر مشتمل سروے جس میں تمام مسالک کے لوگ شامل تھے،اُنہوں نے آغا علی رضوی کو گلگت بلتستان خاص طور پر بلتستان کا بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا۔ سروے میں 2013 گندم سبسڈی سے لیکر حالیہ ٹیکس اور خالصہ سرکار کے معاملے پر بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنے اور عوامی نمائندوں کی جانب سے عوامی حقوق جیسے اہم ایشوز سے منہ موڑنے پر صف اول میں کھڑا ہوکر عوام کے شانہ بشانہ بغیر کسی سیاسی مفادات کے حقوق کی جنگ لڑنے پر نوجوان نسل میں آغا علی رضوی کو خوب پذیرائی مل رہا ہے۔ گلگت بلتستان کا ہر طبقہ جنکا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی یا مسلک سے ہو سب آغا علی رضوی کا معاشرے کیلئے خدمات کو خوب سراہا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں میں سخت سردی کے باجود ٹیکس کے خلاف گلگت کی طرف لانگ مارچ اور خالصہ سرکار کے نام پر حکومت کی جانب سے عوامی املاک ہتھیانے کے خلاف رات کو مسلسل پہرہ اور بلتستان کے چاروں اضلاع میں اس سلسلے میںعوامی اگہی مہم کا بیڑا اُٹھانے کے بعد اُنکی پذیرائی میں خوب اضافہ ہوا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا