سکردو(پ۔ر) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی شاندار فتح پر پیپلز سیکریٹریٹ سکردو میں تقریب کا اہتمام۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما عبداللہ حیدری،صوبائی رابطہ سیکرٹری محمد بشیر،سب ڈویژن سکردو کے جنرل سیکرٹری و انچارج میڈیا سیل بلتستان طالب حسین اور سب ڈویژن روندو کے صدر شیرباز ایڈووکیٹ نے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔آج آمریت کی پیداوار نواز لیگ کو جو شکست ہوئی ہے وہ آصف علی زرداری کی دوراندیشی اور کمال سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے۔پیپلز پارٹی کی فتح نے آنے والے انتخابات کا سیاسی منظر نامہ واضح کر دیا ہے۔ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جو کہا وہ کر دکھایا۔جو لوگ پیپلزپارٹی پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے تھے آج انکی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ پیپلز پارٹی نے نہ صرف بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کیا بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر کے نااہل لیگ کو ایوان بالا میں شکست فاش سے دوچار کردیا۔ہمیں پورا یقین ہے کہ گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ بھی پیپلز پارٹی کرے گی۔مقررین نے سینیٹ میں تاریخی فتح پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت تمام قیادت اور جیالوں کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے بعد رہنماؤں اور جیالوں کا جشن کیک کاٹا گیا اور سٹرکوں پر نکل کر مٹھائی تقسیم کی گئی اس دوران جیالوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور ہر طرف جئے بھٹو ،ایک زرداری سب پر بھاری اگلی باری پھر زرداری کے نعرے گونجتے رہے۔
پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ پیپلزپارٹی سکردو
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا