ضلع نگر میں غیر قانونی طور پر تیل فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی،بھاری جرمانہ عائد۔

0 0

نگر ( اقبال راجوا) اسسٹنٹ کمشنر نگرمحمد شاہ رخ چیمہ اور سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد کا غلمت بازار غیر قانونی طور پر تیل فروخت کرنے والے دیگر دکانداروں کے خلاف کاروائی،متعدد تیل فروشوں اور زائیدالمعیاد اشیاء رکھے ہوئے دکانداروں کو بھاری جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق عوام میں دل کی امراض سمیت متعدد دیگر مہلک بیماریوں کی شکایات میں اضافہ اور تشویش کے سبب اسسٹنٹ کمشنر نگر نے ضلع نگر کے ٹائون ایریاء سمیت کے کے ایچ پر قائم مختلف دکانوں میں دو نمبر اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی تحقیقات کے لئے خودہی مارکیٹوں کا معائینہ کر رہے ۔ آج غلمت بازار میں معائینے کے دوران کئی دکاندار غیر قانونی طور پر ایندھنی اور کھلا غیر معیاری مضر صحت خوردنی تیل بیچتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جو کہ مجسٹریٹ کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے ہزاروں کے حساب سے جرمانے کئے اور آئندہ کے لئے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت بھی کی جبکہ سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد نے بھی مختلف دکانوں میں تلاشی کے دوارن کھانے پینے کے اشیا ء سمیت روز مرہ کے استعمال ہونے والی غیر معیاری زائیدلمعیاد یا مضر صحت اشیاء بر آمد کئے اور کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اشیا ء کا ضلع نگر میں داخلہ مکمل طور پر بند کیا جا نا نہایت ضروری ہے تاکہ ان اشیاء کے استعمال سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوںسے ممکنہ حد تک خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے ہمیں کیا معلوم کہ اس قسم کی اشیاء ہم خود اپنی جمع پونجی خرچ کر اس لئے خریدتے ہیں کہ ہم او ر ہمارے بچوں کی صحت کے لئے بہتر ہیں لیکن یہ کہاں ہمیں اندازہ ہوتا ہے ہم الٹا مضر صحت اشیاء خریدتے ہیں۔ ان اشیاء کا مکمل طور پر علاقے کی تمام دکانوں سے خاتمہ کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website