اسلام آباد( پ۔ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان حکومت کو اپنی فرنچائز سمجھ رکھا ہے اور شاید وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں لوٹ مار کے لئے پانچ سال کا لائسنس ملا ہے اس لئے ہر طرف کرپشن کا میلہ لگا ہوا ہے جس سے وزیر اعلیٰ اور انکے منظور نظر افراد حسب توفیق مستفید ہو رہے ہیں۔نہیں معلوم موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے۔شاید گلگت بلتستان کے عوام کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے حقوق کا مطالبہ کیا اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا اس لئے گلگت بلتستان کے عوام کو نت نئے حربوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں اسطرح کی کھلے عام کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی لگتا ہے پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں نے بھی حکومتی کرپشن پر سمجھوتہ کر لیا ہے اس وقت پیپلزپارٹی تنہا کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور عوام پیپلز پارٹی کی پشت پر کھڑی ہے ہم عوام کو کسی بھی حال میں بے یار و مدد گار نہیں چھوڑینگے حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ سب ڈھونگ ثابت ہوئے اور انکی ڈرامہ بازیاں جاری ہیں۔ صوبائی حکومت کے ڈرامے کی آخری قسط جاری ہے اور اور بہت جلد کرپشن شو کا اختتام ہوگا۔اسکے بعد حکمران کے احتساب کا دور شروع ہوگا اور عوام کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی نواز لیگ کے پاس آئندہ انتخابات میں عوام کے پاس جانے کے لئے کوئی کارکردگی نہیں ہے البتہ وہ چند ٹھیکیداروں کےذریعے سرمایہ لگا کر انتخابات جیتنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں ۔اسکے برعکس پیپلز پارٹی حق حاکمیت اور حق ملکیت جیسے عوامی اور بنیادی ایشوز سمیت ایک وسیع اور عوام دوست ایجنڈا لے کر عوام میں جائے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا