اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان سے تمام قسم کے ٹیکسز کی وصولی معطل ہونے کے باوجود قومی آئرلائن نے گلگت بلتستان کے باشندوں سے ٹیکس وصولی جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ضمن گزشتہ دنوں گلگت بلتستان قانون ساز میں متفقہ قراداد بھی منظور کیا ہے جس میں میں پی آئی اے کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئےنامناسب کرایوں اور ٹیکس نے استشناء قرار نہ دینے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف عوامی حلقوں میں گلگت بلتستان کیلئے قومی آئرلائن کی سروس کی غیراعلانیہ منسوخیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے، عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا پر پی آئی اے کے خلاف مسلسل احتجاج کررہا ہے جس میں ادارے کی جانب سے گلگت اور سکردو کی فلائٹس کے غیراعلانیہ منسوخی اور 45 منٹ کے سفر کیلئے کراچی کے برابر کرائے کی وصولی کو گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم قرار دیا جارہا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی اس حوالے سے مٹینگ شروع کردی ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کیلئے کرائے کی کمی اور ٹیکس سے استشناء قرار نہ دینے کی صورت میں اگلا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے جس میں گلگت اور سکردو آئرپورٹ پر قومی آئیرلائن کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں ٹیکس کی وصولی تاحال جاری، عوام سڑکوں پر نکلنے کا امکان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا