عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماوں کا آغا علی رضوی کی قیادت میں عمائدین شگرسے ملاقات، خالصہ سرکار کے معاملےگفت شنید۔

0 0

شگر(عابدشگری) عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماوں کا آغا علی رضوی کی قیادت میں وفد نے شگر کے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی ،ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں اورعمائدین شگرسے ملاقات۔وفد میں شہزاد آغا،محمد علی دلشاد،محمد سعید شگری،ایڈوکیٹ ناجی اور شبیر مایار شامل تھے۔جنہوں نے گذشتہ دنوں شگر انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جس میں عوامی مفادات کے کے کاموں پر مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء شہزاد آغا نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار موجود نہیں ۔ یہ تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہے۔ اور ان پر عوام کی حقوق ہے۔ گلگت بلتستان کی صوبائی کی جانب سے خالصہ سرکار کے نام سے عوام کو تنگ کرنے کو جو سلسلہ جاری کیا ہواوہ تعصب پر مبنی ہے۔ اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔خالصہ صرف بلتستان کی حدود میں ہے جبکہ دیگر علاقوں میں نہیں۔آئندہ جہاں کہی بھی خالصہ سرکار کے نام پر عوام کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی توعوامی ایکشن کمیٹی عوام کیساتھ ملکر بھرپور مزاحمت کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی تعصب کی پالیسی کی وجہ سے عوام شدید بیزار ہے۔ ان کا بلتستان کیساتھ تعصبانہ پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website