اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز 13مارچ کو فرد جرم عائد کر ے گا ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں ‘ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا؟۔ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ آپ کہنا چاہتے ہیں پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا؟۔ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت آئندہ سماعت پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا عدالت نے فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت 13 مارچ کو کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے ایک اور مسلم لیگی رہنما پر بم گرانے کا فیصلہ کرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا