پیپلزپارٹی نے نون لیگ کی حکومت کو قبضہ گروپ قرار دے دیا۔

0 0

اسلام آباد (پ۔ر) صوبائی سکرٹیری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان  سعدیہ دانش نے کہا ہے صوبائی حکومت خالصہ سرکار کے نا م پر قبضہ گروپ بن چکی ہے ۔اور یہ سب کچھ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ایماءپر ہو رہا ہے ، پیپلزپارٹی نے لیڈ ریفارمز کے حوالے سے ایک بل صوبائی اسمبلی میں جمع کرایا ہو ا ہے ، جیسے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ نے بدنیتی سے روکا ہوا ہے ۔ اور اُن کا یہ طرز عمل لینڈ مافیا کی سرپرستی کے زمرے میں آتا ہے ، انہوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بجائے لینڈ مافیا کی ترجمانی کر رہی ہے ، گلگت بلتستان میں کوئی بھی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے ، آئینی حقوق کے حوالے سے محرومیوں کے شکار عوام کی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پر قبضوں سے مزید نااُمیدی پیدا ہوئی ہے ۔ صوبائی حکومت اگر گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ دے نہیں سکتی تو اُن کی زمینیں تو نہ چھنیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حق ملکیت و حاکمیت پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے عوامی زمینوں پر صرف عوام کا حق ہے ۔ پیپلزپارٹی عوامی زمینوں کی مخافظ بن کر کھڑی ہے ۔انہوں نے سینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو ا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ۔کیونکہ پیپلزپارٹی نے تین صوبوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ن لیگ صرف پنجاب تک محددو ہو کر رہ گئی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website