چلاس(فخر عالم)چلاس شاہین کوٹ ایر پورٹ محلہ اور جلیل گاوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ،آئے روز بجلی کی انکھ مچولی سے صارفین عاجز آگئے ہیں ،مگر متعلقہ حکام خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں ۔گزشتہ تین مہینوں سے مذکورہ محلوں میں صرف رات کے وقت ۴ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے اور اُن چار گھنٹوں کے دوران بھی اکثر بجلی کی انکھ مچولی جاری رہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار شاہین کوٹ اور جلیل گاوں کے مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اب تک کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام گزشتہ ایک عرصے سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری برقیات نوٹس لیکر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔
چلاس شاہین کوٹ ایر پورٹ محلہ اور جلیل گاوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو۔عوام پریشان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا