گلگت (دسٹرک رپورٹر)گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری محکموں کے ایک درجن سے زائد افسران کو قومی احتساب بیورونے گرفتاریاں کرنے کے لئےاپنی تیاریاں مکمل کی ہیں۔احتساب بیورونیب نے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے کیسیز کو فوری نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اہم ذرائع کے مطابق چیرمین نیب کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں نیب نے تمام مبینہ کرپشن کیسیز کو نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہدنوں محکمہ زارعت کے افسران کی گرفتاریاں بھی اسی کی ایک اہم کڑی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک درجن سرکاری محکموں جن میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی،محکمہ تعلیم،محکمہ جنگلات،محکمہ خوراک، محکمہ بلدیات،پولیس سمیت دیگر اور اہم ادارے شامل ہیں۔ ان اداروں میں ماضی میں مبینہ طور پر قومی خزانے کو بھاری ٹیکہ لگایاگیا ہے۔ذارئع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کے پاس ان محکموں میں کرپشن کے حوالے سے کیسیز پہلے ہی رجسٹرڈ ہوئےہیں اور ادارےنے مبینہ طور پر کرپشن کرنے والے بڑے بڑے افسران کو اپنے شکنجے میں میں کسنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا