چلاس(شفیع اللہ قریشی سے)دیامر پولیس کا ضلع میں کومبنگ آپریش کا سلسلہ جاری،تین مذید اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔دیامر پولیس کا سرچ اور چھاپے کے دوران مختلف تھانوں کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو دھر لیا۔پولیس زرائع کے مطا بق آئی جی پولیس گلگت بلتستان صابر احمد کے خصوصی ڈائریکشن کے مطابق ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل صاحب کے خصوصی احکامات پر دیامر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور دیامر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چکنگ کا سلسلہ جاری , شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔زرائع کا کہنا ہے دیامر پولیس نے اشتہاری ملزمان اور شر پسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی ہوئی ہے ۔جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ داریل ایس آئی پی فقیر محمد اور پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تھانہ داریل کو مطلوب اشتہاری ملزمان شاہ فیصل , شاہ خالد پسران اصیل خان ساکنان کھنبری داریل جو مقدمہ علت نمبر54/13 بجرائیم 34/324/302ت پ کے تحت تھا نہ داریل کو مطلوب تھے جن کو ایس ایچ او اور اس کی ٹیم نے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔اسی طرح ایک اورکاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس آئی پی خوشحال خان اور پولیس کی ٹیم ایس آئی پی محمد مرجان , اے ایس آئی عبدالغفار Hc رشید احمد Sgc عمر خان نے شب گزشتہ تھور کے مقام پر چھاپہ مار کر تھانہ سٹی چلاس کو مطلوب اشتہاری ملزم دراز ولد گلشیر ساکن تھور جو مقدمہ علت نمبر47/17 بجرائیم 34/365 ت پ کے تحت تھا نہ سٹی کو مطلوب تھا اور ملزم مزکور نے تقریبا” 8 ماہ قبل مسمی محمد موسی’ ولد غنی شاہ ساکن تھور اپنا زاتی کام سے چلاس آیا تھا جن کو اغوا کر کیا گیا تھا مغوی کو قبل ہی پولیس نے بازیاب کروایا تھا تاہم ملزم اشتہاری اپنی جائز گرفتاری سے گریزاں کرتے ہوئے روپوش تھا جن کو ایس ایچ او اور اس کی ٹیم نے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔زرئع نے بتایا کہ دیامر پولیس کا شر پسندوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا