گلگت(چیف رپورٹر)گلگت بلتستان کونسل کا خاتمہ خوش ائندہ قدام ہے گلگت بلتستان کے عوام اس فیصلے کو سراہتے ہیں نام نہاد جی بی کونسل کے ممبران عوامی خدمت کرنے کے بجائے مال بنارہے تھے۔اج تک انھوں نے گلگت بلتستان کو فائدہ دینے کے بجائے صرف نقصان ہی دیا ہے یہ بات پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نااہل ممبران کی وجہ سے منرلز کا محکمہ ابھی تک وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے چلایا جارہا ہے جبکہ انھی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ود ہولڈنگ ٹیکسز لگے جبکہ اے ڈی پی کے مد میں ملنے والا فنڈ میں بھی کرپشن اور خرد برد کیا گیا ہے لہذا نیب ان ممبران کونسل کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کا اغاز کرے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ان ممبران کو جیل بھیجا جائے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو مکمل ائینی حقوق دینے کی موڈ میں نہیں ہے اور ایک دفعہ پھر پیکیجز کے نام پر جی بی کے عوام کا استحصال کرنے پر تلی ہوئی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو اب کسی بھی قسم کا کوئی پیکیج نہیں چاہیئے وفاقی حکومت اپنے وعدے پر عمل درامد کرتے ہوئے مکمل ائینی صوبہ بنائے اگر صوبہ نہیں بناسکتی ہے تو جموں کشمیر طرز کا سیٹ اپ دے اور گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کو فوری طور پر بحال کرے۔اگر عوامی مرضی کے بغیر کسی بھی قسم کا کوئی پیکیج دیا گیا تو عوام اپنے حق کے لئے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر ائینگے
پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے کشمیر طرز کے سیٹ اپ اور سٹیٹ سبجیکٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا