شگر( پ ر)پاکستان تحریک انصاف شگر کے ضلعی صدرانجینئرعدیل شگری نے تحریک انصاف ایگزیگٹو کمیٹی شگر لاہورڈویژن کے نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا۔حلف برداری تقریب میں پی ٹی آئی شگرکے کارکنان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔حلف برداری تقریب سے صدرعدیل شگری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست میں آنے کا مقصد اقتداراورکرسی نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور عوامی نمائندہ بن کر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بغیرکسی تعصب کے حل کرانا ہے۔ہماری اولین ترجیح تعلیم اور صحت ہے انشااللہ 2020کے الیکشن سے پہلے پہلے ان پر کام ہوتا ہوا نظر آئے گا ۔5سالوں میں ضلع شگرتعلیمی میدان میں ہنزہ سے بھی آگے نکل جائے گا۔پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان اور نومنتخب اراکین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ہم سب مل کرعلاقے کی تعمیروترقی کیلئے عدیل شگری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشااللہ تمام یوتھ اکھٹے ہوکرنیا شگرکی بنیادرکھیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا