گلگت(چیف رپورٹر)نومل پولیس کی کاروائی گھر میں چھاپہ مار کر 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلیا۔ملزم نذیر کو گرفتار کرکے مقدمہ قائم۔ایس ایچ او نومل محمد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومل میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کا اغاز کردیا ہے اور اس علاقے کو منشیات سے پاک کرکے دم لینگے انھوں نے کہا۔ہمیں اطلاع ملی تھی کہ نذیر نامی شخص کے گھر میں شراب ہے۔اطلاع ملتے ہی میں نے ٹیم بناکر نذیر کے گھر میں چھاپہ مارا اور 30لیٹر دیسی شراب برامد کرلیا۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کرکے تحقیقات کا اغاز کردیا ہے ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف ایس ایس پی اور اعلی حکام کی جانب سے سختی سے ہدایات ملی ہے اور بہت جلد مزید کاروائیاں کرینگے اور اس علاقے کو منشیات سے پاک کردینگے۔پولیس کے اس کاروائی میں اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جس طرح سے کاروائی کررہی ہیں وہ قابل تعریف ہے اور اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا