گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) صدر سپریم اپلیٹ کورٹ بار کونسل، سابق چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان، سوشلسٹ رہنما، ممتاز قانون دان احسان علی ایڈوکیٹ کو گلگت خومر کے رہائشی محمد ولی ولد محمد رضا کی درخواست پر جوٹیال تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے کل رات کو گرفتار کرلیا تھا، آج 26 فروری تک کیلئے جیل بھیج دیاگیا۔ یاد رہے انکے خلاف موجودہ عوامی ایکشن کمیٹی کے کچھ ممبران نے ایک متنازعہ پوسٹ شیئرنگ کا بہانہ بنا کر سب سے پہلے سوشل میڈیا پر انکی شخصیت اور عقیدے بارے میں خوب پروپیگنڈہ کیا اس کے بعد گلگت بلتستان میں تمام وٹس ایپ گروپس اور فیس بک پر مسلسل پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا۔ اُنہوں نے اس معاملے میں آغا راحت حسین الحسینی نے ملاقات کرکے معافی بھی مانگا تھا لیکن سوشل میڈیا پر گمنام افراد کی جانب سے مسلسل پروپگنڈہ اور گلگت میں نامعلوم افراد کی جانب سے وال چاکینگ بھی کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اُنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پونچا دیا۔
توہین مذہب کے مقدمے کے تحت ممتاز قانون دان سوشلسٹ رہنما احسان علی ایڈوکیٹ گرفتار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا