گلگت( پ ر) عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی تیزی سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں، اظہار رائے پہ غیراعلانیہ بندشیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 22 اگست بروز منگل کو پیلس ہوٹل گلگت میں ایک ہنگامی کانفرس کا اعلان کیا ہے۔ چیرمین عوامی ایکشن تحریک احسان علی ایڈوکیٹ نے ایک اعلامئے میں عوام کے بنیادی انسانی جمہوری حقوق اور اظہار رائے جیسے پیدائشی حق پہ یقین رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں، وکلاء صحافیوں، طلباء، نوجوانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں دانشوروں اور سرگرم سماجی کارکنوں سے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی استدعا کی ہے۔تاکہ جی بی میں انسانی و بنیادی جمہوری حقوق کی تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ حسنین نثار رمل کوقومی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی جرم میں جھوٹی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ بنا کر ابھی تک جے آئی ٹی میں زیر تفتیش ہیں،لیکن سول سوسائٹی گلگت کی جانب سے مکمل خاموشی پر سوشل میڈیا یوتھ نے ہنگامہ کھڑا کیا ہوا ہے،امید ہے اس مشترکہ اجلاس میں حسنین رمل سمیت باقی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے جامع حکمت عملی طے کیا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا